ٹورنٹو میں ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا،بچے سمیت  18مسافرزخمی 

 ٹورنٹو میں ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا،بچے سمیت ...
 ٹورنٹو میں ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا،بچے سمیت  18مسافرزخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ٹورنٹو(آ ئی  این پی )کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا،بچے سمیت  18مسافرزخمی  ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطا بق   منیاپولس سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران الٹ گیا۔طیارے میں تقریبا 80 مسافر سوار تھے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار مسافر اور عملے کی معلومات لی جارہی ہیں جبکہ کینڈین پولیس کے مطابق  زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے  ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  لینڈنگ کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم 18 افراد زخمی ہوئے۔2 زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر محفوظ رہے۔ حادثہ کی وجہ جاننے کی کوشش جاری ہے۔ٹورنٹو پیئرسن ائیرپورٹ حکام نے بیان میں کہا کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں، ایمرجنسی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہنگامی عملے نے طیارے کو گھیر لیا اور آگ لگنے سے بچانے کے لیے اس پر اسپرے کیا۔