چیمپئنزٹرافی؛پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کاٹاس کتنے بجے ہوگا؟صحیح وقت جانیے

چیمپئنزٹرافی؛پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کاٹاس کتنے بجے ہوگا؟صحیح وقت جانیے
چیمپئنزٹرافی؛پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کاٹاس کتنے بجے ہوگا؟صحیح وقت جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنزٹرافی کا آغاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا، دونوں ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ڈیڑھ بجے جبکہ میچ 2بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنرکریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے مکمل تیار ہے، اپ گریڈیشن کے بعد تینوں اہم سٹیڈیمز کی حالت بدل چکی ہے، اب فیلڈ میں بہترین کھیل سے گرین شرٹس کو نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرنا ہے بلکہ ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی توقعات کو بھی پورا کرنا ہو گا۔

گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا۔

نیشنل سٹیڈیم میں شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری  ہے،صدر مملکت آصف زرداری افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے،پاک فضائیہ کے طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،