چیمپئنزٹرافی؛قومی ٹیم کن کھلاڑیوں کیساتھ میدان میں اترے گی؟جانیے

چیمپئنزٹرافی؛قومی ٹیم کن کھلاڑیوں کیساتھ میدان میں اترے گی؟جانیے
چیمپئنزٹرافی؛قومی ٹیم کن کھلاڑیوں کیساتھ میدان میں اترے گی؟جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنزٹرافی کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کن کھلاڑیوں کیساتھ کیویز کیخلاف میدان میں اترے گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی ٹیم 3فاسٹ بولرز اور ایک ریگولر سپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی،شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابرار احمد بطور ریگولر سپنر پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے،قومی ٹیم میں بابراعظم، فخرزمان، محمد رضوان، سلمان علی آغاشامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عثمان خان یا سعود شکیل میں سے کسی ایک کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے،طیب طاہر، خوشدل شاہ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔