کھوسہ صاحب آپ وفاقی وزیر، سینیٹر، رکن اسمبلی، گورنر اور اٹارنی جنرل رہ چکے ،آپ نے  ٹوڈی سیکشن ختم کرنے کا کیاقدم اٹھایا؟جسٹس جمال کا استفسار 

کھوسہ صاحب آپ وفاقی وزیر، سینیٹر، رکن اسمبلی، گورنر اور اٹارنی جنرل رہ چکے ...
کھوسہ صاحب آپ وفاقی وزیر، سینیٹر، رکن اسمبلی، گورنر اور اٹارنی جنرل رہ چکے ،آپ نے  ٹوڈی سیکشن ختم کرنے کا کیاقدم اٹھایا؟جسٹس جمال کا استفسار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کھوسہ صاحب تاریخ میں جائیں تو آپ کی بڑی لمبی پروفائل ہے،آپ وفاقی وزیر، سینیٹر، رکن اسمبلی، گورنر اور اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں،آپ نے ان عہدوں پر رہتے ہوئے ٹوڈی سیکشن ختم کرنے کا کیاقدم اٹھایا،ہماری طرف سے بے شک آج پارلیمنٹ اس سیکشن کو ختم کر دے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائلز کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ قرآن پاک اور دین اسلام میں بھی عدلیہ کی آزادی کا ذکر موجود ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ عدلیہ کی آزادی خلفائے راشدین کے دور میں بھی تھی،لطیف کھوسہ نے کہا کہ خلیفہ وقت کے خلاف یہودی کے حق میں فیصلہ آتا تھاوہ وقت بھی تھا،سیکشن ٹو ڈی کا قانون 1967میں لایا گیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا آئین میں قانون سازی کرنے پر کوئی ممانعت ہے،لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملٹری کورٹس کیلئے انہیں 21ویں ترمیم کرنا پڑی،سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہو سکتا، ملٹری ٹرائل میں ججز اور ٹرائل آزاد نہیں ہوتا، اس لئے 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات کی گئی،جسٹس امین الدین نے کہاکہ کھوسہ صاحب، آپ پھر دوسرے طرف چلے گئے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ میں کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کررہا،ساری عمر قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کی ہے،سیکشن ٹو ڈی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،ملٹری ٹرائل خفیہ کیا جاتا ہے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ خواجہ حارث نے بتایا کہ شفاف ٹرائل کا پورا طریقہ کار ہے،پروسیجراگر فالو نہیں ہوتا تو وہ الگ ایشو ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کھوسہ صاحب تاریخ میں جائیں تو آپ کی بڑی لمبی پروفائل ہے،آپ وفاقی وزیر، سینیٹر، رکن اسمبلی، گورنر اور اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں،آپ نے ان عہدوں پر رہتے ہوئے ٹوڈی سیکشن ختم کرنے کا کیاقدم اٹھایا،ہماری طرف سے بے شک آج پارلیمنٹ اس سیکشن کو ختم کر دے۔