پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 29 برس کے بعد ہوگا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 29 برس کے بعد ہوگا ، افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے کھیلے جانے والے میچز کےلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے تمام تر انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ 29 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد باعث افتخار ہے،ایونٹ کا شاندار انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کی عزت بڑھائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے لئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ پندرہ کے پندرہ کھلاڑی کپتان ہیں، جیت کےلئے نیوزی لینڈ سے اچھا کھیلنا ہوگا۔ ایک سوال پرکہا کہ بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، اننگز وہی اوپن کریں گے۔پاکستان کے ماسٹر بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ2017 سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے لیکن ان کا عزم وہی ہے، ہوم گراو¿نڈ پر چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ ہو رہاہے، ہر کوئی پرجوش ہے، 2017 کی بہترین یادوں میں فخر زمان کی سنچری، محمد عامر کا سپیل اور میچ کے آخری لمحات ہیں۔