چیمپئنزٹرافی، نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

چیمپئنزٹرافی، نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
چیمپئنزٹرافی، نیوزی لینڈ نے افتتاحی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60رنز سے شکست دے دی ۔  نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 320رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم260رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلے بازی کا آغاز ٹھیک نہ ہوسکا اور نیوزی لینڈ کی ابتدا میں ہی تین وکٹیں گر گئیں لیکن پھر اوپنر ول ینگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی جس سے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔

 نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ  39رنز پر گر گئی، ڈیون کونوے 10رنز پر ابرار احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ڈیون کونوے کے آؤٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن بھی زیادہ دیر کریز پر نہ کھڑے رہ پائے، 40کے مجموعی سکور پر  کین ولیمسن ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی بال پرکیچ  آؤٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 73رنز پر گر گئی، ڈیرل مچل 10رنز بنا کر  حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر کیوی بیٹر ول ینگ  آؤٹ ہوئے جنہوں نے انڈر پریشر صورتحال میں شاندار سنچری سکور کی۔اس کے بعد مڈل آرڈر کیوی بلے باز ٹام لیتھم نے بھی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور ان کے ساتھ گلین فلپس نے بھی دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے61رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2جبکہ ابرار احمد اور حارث روف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ سعود شکیل کی گری جو کہ 6رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے کپتان صرف تین سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے تیسر نمبر پر فخر زمان آؤٹ ہوئےجنہوں نے صرف 24رنز بنائے۔اس کے بعد  سلمان آغاز 42رنز بنا کر  آؤٹ  ہوئے۔ طیب طاہر ایک سکور بنا کر   آؤٹ  ہوئے۔پاکستان کی جانب سے چھٹی وکٹ بابر اعظم کی گری جو 64رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد شاہین آفریدی 14سکور بنا کر  آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 69سکور بنا کر آؤٹ ہوئے  ۔حارث روف 19سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول رورکی نے تین جبکہ میٹ ہینری نے دو اور  ناتھن سمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔