ٹیم میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟کپتان محمد رضوان نے بتا دیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہاکہ دفاعی چیمپئن ہونے کا پریشر نہیں ،اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔ان کاکہناتھا کہ چیمپئنزٹرافی ایک بڑاٹورنامنٹ ہے،ہم دفاعی چیمپئن ہیں، تھوڑادباؤہوگا۔
پاکستان ٹیم میں فخرزمان، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا شامل ہیں،طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد ٹیم کا حصہ ہیں۔