ون ڈے رینکنگ؛سابق کپتان بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ون ڈے کی رینکنگ جاری کردی،سابق کپتان بابراعظم اپنی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
آئی سی سی کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کرکٹر شبمن گل ٹاپ پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی سے دوسرے نمبر پر چلے گئے،ون ڈے میں شبمن گل 796، بابراعظم کے 773ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روہت شرماکا تیسرا، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن کا چوتھا نمبرہے۔فخرزمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر آ گئے۔
ون ڈے بولنگ رینکنگ میں سری لنکا کے سپنر مہیش تھیکشانا سرفہرست ہیں۔