فخرزمان کی انجری پر پی سی بی کااہم بیان آ گیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئنزٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار فخر زمان سے متعلق پی سی بی کااہم بیان سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جی ونیوز کے مطابق پی سی بی کاکہنا ہے کہ فخرزمان کی انجری کا معائنہ کیا جارہا ہے، فخرزمان فیلڈنگ کرتے ہوئے کھچاؤ کا شکار ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ زخمی ہونے کے بعد فخرزمان فیلڈ پر واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے۔