پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کی نمازِ جنازہ ادا، وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء کی شرکت

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نواب یوسف تالپورکی نمازِ جنازہ گاؤں مانجھاگر میں ادا کر دی گئی۔
"جنگ " کے مطابق نواب یوسف تالپورکی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے وزراء نے شرکت کی۔
نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی بنے اور شہید بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔
اس سے قبل ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپور کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ان کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔