حسد اور تعصب کی عینک اتاریں،مریم نواز یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں: عظمیٰ بخاری

حسد اور تعصب کی عینک اتاریں،مریم نواز یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں: عظمیٰ ...
حسد اور تعصب کی عینک اتاریں،مریم نواز یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں: عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیرِاعلیٰ ہیں۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز پنجاب سمیت ملک بھر کے یوتھ کی پسندیدہ لیڈر بن چکی ہیں، نارووال کے کامیاب جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا کھلا ثبوت ہے۔مریم نواز کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت سے 2 صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں۔اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، مخالفین حسد اور تعصب کی عینک اتاریں اور پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کی مہر لگائی ہے، ان سے متعلق ایک جماعت اور اس کے لوگ مسلسل مغلظات بک رہے ہیں، پہلے بانیٔ پی ٹی آئی ان کے بارے میں اخلاقیات سے گِری گفتگو کرتے تھے اور اب یہ کام علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے بھی شروع کر دیا، ان کی خاندانی اقدار اور ان کی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے۔