وزیراعلیٰ پنجاب ون ڈش کی خلاف ورزی پر برہم، کڑی مانیٹرنگ کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب ون ڈش کی خلاف ورزی پر برہم، کڑی مانیٹرنگ کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب ون ڈش کی خلاف ورزی پر برہم، کڑی مانیٹرنگ کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ون ڈش کی خلاف ورزی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ون ڈش کی پابندی کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنرز کو صوبے میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی اور متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
ون ڈش پرپابندی کا اطلاق فارم ہاوسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔ 
مریم نواز نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتا ہے، شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں، انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پر پابندی ہر صورت یقینی بنائے۔