سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود کا نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود کا نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے رنج و ...
سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود کا نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
نواب یوسف تالپور  ایک باوقار، مخلص، اور اصول پسند سیاستدان تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ ان کی وفات نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت سرگرم رہے اور اپنی بصیرت، خلوص، اور انتھک محنت کے ذریعے عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔
نواب یوسف تالپور  کی سیاسی بصیرت، بے لوث خدمات، اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ وہ ایک سچے، دیانتدار، اور جمہوریت کے حقیقی علمبردار تھے، جن کی جدوجہد ہمیشہ مشعلِ راہ بنی رہے گی۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور ان کے اہلِ خانہ، دوستوں، اور پارٹی ساتھیوں کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین