ایم ڈی کی برطرفی ،پی ٹی وی ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے یوم تشکرمناےا

ایم ڈی کی برطرفی ،پی ٹی وی ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے یوم تشکرمناےا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)قاضی مصطفےٰ کمال کو ایم ڈی کے عہدہ سے برطرف کئے جانے کی خوشی میں پی ٹی وی کے تمام مراکز میں ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے یوم تشکر منایا کراچی مرکز میں کارکنان نے مٹھائی تقسیم کی۔پی ٹی وی ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات ڈاکٹرنذیر سعید کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ایک انتہائی کرپٹ شخص کو ادارے کی سربراہی سے ہٹادیا ورنہ وہ دن دور نہیں تھا کہ جب پی ٹی وی کے تمام مراکز مالی خسارے کے باعث بند ہوجاتے اور وہاں پر تالے لگا دیئے جاتے۔قاضی مصطفےٰ کمال کے دور میں پی ٹی وی کو دو ارب سے زائد کا مالی خسارا ہوا ۔پی ٹی وی اسلام آباد کے کارکنان ارشد خان،محمد جاوید اور صابر کا کہنا ہے کہ اس شخص نے جونیئر افسران کو ڈائریکٹر کے عہدہ پر ترقی دینے کے لئے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیر دیں لیکن خدا کا شکر ہے کہ اس کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔اس کے ساتھ ساتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کی انتظامیہ اور عدلیہ کو فراہم کی جانے والی غلط معلومات کی بنا پر ایک جونیئر شخص کو سربراہ بنائے جانے کے پس پردہ کیا عوامل کارفرما تھے ہمیں یقین ہے کہ اگر ان عوامل کا جائزہ لیا گیا تو بہت سارے خطرناک انکشافات افشا ہونگے۔قاضی مصطفےٰ کمال نے کارکنان کی طبی اور دیگر سہولیات بند کرکے ادارے کو منافع میں دکھایا۔

 سابق ایم ڈی نے شعبہ مارکیٹنگ میں نالائق اور سفارشی کو بھرتی کیا جس کی وجہ سے ایک منافع بخش ادارے کو مالی خسارے سے دوچار ہونا پڑا ۔تمام مراکز کے سینکڑوں کارکنان کی وزیر اعظم پاکستان سے درخواست ہے کہ ایم ڈی کی طرح اس کے بھرتی کئے ہوئے کرپٹ افسران کو بھی فارغ کیا جائے۔

مزید :

کلچر -