جرار رضوی کی بیٹی کی شادی ،شوبز شخصیات کی شرکت

جرار رضوی کی بیٹی کی شادی ،شوبز شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سٹار میکر جرارڈائریکٹر رضوی کی بیٹی گزشتہ روز پیا گھر سدھار گئی ۔شادی کی تقریب میں شوبز سے وابستہ جن معروف شخصیات نے شرکت کی ان میں میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،دردادنہ رحمان،ماہم رحمان ،میگھا،شین، زندگی، ڈریس ڈیزائنر ٹمی، ڈولی،اویس ملک،کلچرل جرنلسٹس فاﺅ نڈیشن آف پاکستان کے صدر طاہر بخاری،جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری،قیصر افتخار،اے آر گل،زیڈ اے مدنی،حسن عباس زیدی،نعیم حنیف،رباب الماس،بوبی اور عمران احمد کے نام نمایاں ہیں۔جرار رضوی نے اس موقع پر کہا کہ میں اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے جس نے مجھے ایک اور اہم ذمہ داری سے عزت کے ساتھ سرخرو کردیا۔میں ان تمام دوستوں اور عزیزو اقارب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری خوشی میں شرکت کی اور اپنی دعاﺅں میں میری بیٹی کو رخصت کیا۔

مزید :

کلچر -