پاکستان اور بھارت کے نوجوانوں کوقریب لانے کےلئے ثقافتی سرگرمیاں ضروری ہیں، جوہی

پاکستان اور بھارت کے نوجوانوں کوقریب لانے کےلئے ثقافتی سرگرمیاں ضروری ہیں، ...

کراچی(اے این این) بھارتی فلم اسٹارجوہی چاولہ نے کہاہے کہ ہندوستان اورپاکستان کے نوجوانوں کوقریب لانے کے لیے ہمیں ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہوگا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے دہلی کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی این جی اوکیپ اورہندوستانی این جی او روٹس ٹو روٹس کے زیراہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہندوپاک کی عوام کوملانے کی بات کی ہے تواس کاآغازعوامی سطح پرہواہے جب کہ میں سمجھتی ہوں کہ دونوں ممالک کی سرکارکوچاہیے کہ ایسے پلیٹ فارم ترتیب دیں کہ جس کے ذریعے ہم اپنے بچوں کوایک دوسرے کے کلچر، مذہب، کھانوں اوررہن سہن سے آگاہ کرسکیں۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے جو مہمان انڈیاآتے ہیں میں انھیں خوش آمدیدکہتی ہوں اوران کے جذبے کو سراہتے ہوئے فقط یہ کہنا چاہتی ہوں کہ عظیم ہوتے ہیں وہ لوگ جودلوں کوملانے کام کرتے ہیں اس موقع پرسلمان بشیر،کپیل سبل، راکیش پتا سمیت طلبہ وطالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

مزید : کلچر