نئینریندرمودی وزیراعظم تو نہیں چائے بیچنے والے ضرور بن سکتے ہیں، مانی شنکر

نئینریندرمودی وزیراعظم تو نہیں چائے بیچنے والے ضرور بن سکتے ہیں، مانی شنکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 دہلی (اے این این) کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی ملک کے وزیراعظم تو نہیں البتہ چائے بیچنے والے ضرور بن سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنما مانی شنکر نے کہاکہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ نریندر مودی 21ویں صدی میں تو بھارت کے وزیراعظم نہیں بن سکتے البتہ اگربی جے پی کے رہنما آل انڈیا کانگریس کمیٹی میں چائے بیچنا چاہیں تو بیچ سکتے ہیں۔ دوسری جانب بی جے پی کے ترجمان راجیو نے کہا کہ کانگریس رہنما مانی شنکر سے ہمیں کسی خیر کی توقع نہیں اورانہوں نے نریندرمودی کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ بھی کوئی غیر متوقع نہیں۔

مزید :

عالمی منظر -