حریت کانفرنس کی کال پرکل سانحہ گاﺅکدل کی یاد میں ہڑتال ہوگی
سرینگر (کے پی آئی) حریت کانفرنس کی کال پرکل(سوموار کو) سانحہ گاﺅکدل کی یاد میں ہڑتال ہوگی کل جماعت حریت کانفرنس (گ) نے سانحہ گاکدل کی یاد میں ملحقہ علاقوں میں 20جنوری کو ہڑتال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں پیش آئے قتل عام کے تمام واقعات کی کسی غیرجانبدار ادارے کی طرف سے تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بیان میں حریت چیرمین سید علی گیلانی نے گاکدل سانحے میںجاں بحق کئے گئے نہتے شہریوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل فوجی انخلا کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک بھارت کا ایک بھی سپاہی جموں کشمیر میں موجود ہی، انسانی زندگیوں کو درپیش خطرات موجود رہیں گے اور اس خطے میں انسانی حقوق کی پامالیاں بھی جاری رہیں گی۔ گیلانی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں کرتی ہیں اور وہ اس عہد کے ساتھ ان کی یادیں تازہ کرتی رہتی ہیں ۔
کہ ان کے مقدس خون کے ساتھ کسی قسم کی سودا بازی نہیں کی جائے گی اور کسی بھی طالع آزما کو ان کی قبروں پر سیاسی محل تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے گاکدل اور ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 20جنوری سوموار کو مکمل ہڑتال کریں اور شہدا کی بلندءدرجات کے لیے دعائیہ مجالس کا اہتمام کریں۔