تھائی لینڈ،حکومت مخالف مظاہرے میں دھماکا، 36 افراد زخمی
بنکاک(آئی اےن پی)تھائی لینڈ کے وزیراعظم کے خلاف مظاہرے اور احتجاج مزید زور پکڑتے جا رہے ہیں، مظاہرے کے دوران بم دھماکے مےں 36افراد زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ہونے والے بم دھماکے سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے باعث متعدد مظاہرین کچلے جانے سے زخمی ہوگئے جبکہ بعض دھماکے کے باعث زخمی ہوئے۔تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے کئی دنوں سے بینکاک کی سڑکوں پرجاری ہیں، تھائی لینڈ کی نگراں وزیراعظم کی برطرفی کے خلاف مظاہرے کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل تھائی لینڈ کے فوجی سربراہ ہنگامے ختم نہ ہونے پر فوجی بغاوت کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔