نیلسن منڈیلا ایک عظیم ہیرو تھے‘دنیا کبھی بھی نہ بھلا سکے گی‘ خالد سلہریا

نیلسن منڈیلا ایک عظیم ہیرو تھے‘دنیا کبھی بھی نہ بھلا سکے گی‘ خالد سلہریا

جوہانزبرگ(ندیم شبیر سے) نیلسن منڈیلا ایک عظیم ہیرو تھے۔ اور ان کو دنیا کبھی بھی نہ بھلا سکے گی۔ وہ ایک افریقن ہیرو تھے۔ انکی آزادی کے لئے دی گئی قربانیوں کو پوری دنیا یاد رکھے گی مویسیا کا پنلا یونین بلڈنگ کے پارک میں لگادیا گیا جسکی اونچائی تقریباً 50فٹ ہے اوروہ ہمیشہ نیلسن منڈیلا کی یاد دلاتا رہے گا۔ روزانہ ساوتھ افریقہ بھے سے سینکڑوں لوگ اسے دیکھنے آرہے ہیں۔ یونین پارک میں روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے جنوبی افریقہ کے رہنما چوہدری خالد سلہریا نے کہا کہ وہ قومیں کبھی نہیں مرتیں جو اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے جنوبی افریقہ میں سب قوموں کو ایک فری سٹیٹ دی ہے جس میں ہر مذہب کے لوگ بزنس کررہے ہیں۔ ہم لوگوں کو بھی چاہیے کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو یاد رکھیں جنہوں نے ہمیں ایک آزاد ملک دیا اور آزادی کے لئے اپنا سب کچھ پاکستان پر نچھاور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جس طرح ہمارے ملک کو آگے لے جارہے ہیں۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ ہمارا ملک بھی انہیں ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوجائے گا اور وہاں پر ہر بحران گیس بجلی پانی اور خوراک کے قحط پر قابو پالیا جائے گا۔ ہمارے ہاں کچھ شر پسند عناصر ہیں ۔ جو کہ نہیں چاہتے کہ ہمارا ملک بھی ترقی کرے وہ لوگ دوسرے ملکوں کے ایجنٹ ہیں اور وہ کبھی بھی پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتے ۔

مزید : عالمی منظر