بھارتی وزیر کی بیوی کی پراسرار موت، ہوٹل سٹاف سے پوچھ گچھ

بھارتی وزیر کی بیوی کی پراسرار موت، ہوٹل سٹاف سے پوچھ گچھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دلی(آئی اےن پی )نئی دہلی پولیس نے بھارتی وزیرششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کی پرسرار موت کی چھان بین شروع کردی ، ہوٹل کے اسٹاف سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی۔ دوسری جانب بھارتی وزےر ششی تھرور کو سےنے مےں تکلےف کے باعث ہسپتال مےں چےک اپ کے بعد فارغ کردےا گےا ۔بھارتی مےڈےا کے مطابق بھارتی یونین منسٹر ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کی پرسرار ہلاکت کی چھان بین کرنے والی دلی پولیس نے فائیواسٹار ہوٹل کے روم نمبر 345 کو سیل کردیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ہوٹل کے اسٹاف سے پوچھ گچھ کے ساتھ ساتھ ہوٹل کی تیسری منزل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلی پولیس سنندا پشکر کے موبائل فون کال رکارڈز پر بھی تحقیقات کررہی ہے۔واقعے کی انکوائری کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کی بیوی کے ٹوئٹر ہینڈل کی بھی چھان بین جا ری ہے۔دلی پولیس کے مطابق سنندا پشکر کے ہوٹل کے کمرے کی تفصیلی تلاشی لی گئی ہے اور یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کہیں انھوں نے زہر آلود دوائیاں کھاکر خودکشی تو نہیں کی۔نام نہ سامنے لانے کی شرط پر دلی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں شبہ ہے کہ سنند انے خودکشی ہی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ سنندا پشکر کا پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا۔دوسری جانب بھارتی وزےر ششی تھرور کو سےنے مےں تکلف کے باعث ہسپتال داخل کراےا گےا تھا جہاں انکا طبی معائنہ کےا گےا اوربعد ازں انھےں ہسپتال سے ڈسچارج کردےا گےا ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق انکی صحت ٹھےک ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی وزیرششی تھرورکی اہلیہ گزشتہ روز اےک ہوٹل میں مردہ حالت میں پائی گئیںتھےں ۔اس سے قبل ششی تھرور کی اہلیہ سنندہ نے ٹوئٹر پر اپنے شوہر ششی تھرور کے ایک پاکستانی عورت کے ساتھ افےئر کا بھانڈہ پھوڑا تھا۔واضح رہے کہ سنندہ ششی تھرور کی تیسری اہلیہ تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -