بھارت کو افغان صدارتی انتخابی عمل سبوتاژ ہونے کا خدشہ

بھارت کو افغان صدارتی انتخابی عمل سبوتاژ ہونے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی اےن پی )بھارت نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں صدارتی انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔نئی دہلی میں بھارتی خارجہ سیکریٹری سوجات سنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال افغانستان میں صدارتی انتخابی عمل خون ریز ہوسکتا ہے کیونکہ طالبان صدارتی انتخاب کو سبوتاڑ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغان حکومت انتہا پسندوں کے سامنے بے بس ہوسکتی ہے۔
، ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے پڑوسی ملک کو انتہا پسندوں کی پشت پناہی دستبردار ہونا پڑیگا۔

مزید :

عالمی منظر -