یوکرین کی پارلیمنٹ نے احتجاجی مظاہروں کیخلاف قانون منظور کر لیا

یوکرین کی پارلیمنٹ نے احتجاجی مظاہروں کیخلاف قانون منظور کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کیف(آئی اےن پی) یوکرین کی پارلیمنٹ نے احتجاجی مظاہروں کے خلاف قانونی کی منظوری دےدی۔ اس قانون کے مطابق بیرون ملک سے مالی مدد حاصل کرنے والی وہ غیر سرکاری تنظیمیں جو یوکرائن میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی انہیں غیر ملکی ایجنٹ بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ مےں بِل منظور ہونے کے بعد اپوزیشن نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ پارلیمنٹ میں صدر یانوکووچ کی ریجنز پارٹی اور ان کے اتحادیوں نے اس قانون کی حمایت کی تھی۔ اس قانون میں روس کی طرز پر غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کا مو¿قف بھی اختیار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تنظیموں کو اپنے منافع پر ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ صدر کی جانب سے اس قانون پر دستخط ابھی باقی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -