شام کے مستقبل میں بشارالاسد کیلئے کوئی جگہ نہیں، جان کیری

شام کے مستقبل میں بشارالاسد کیلئے کوئی جگہ نہیں، جان کیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (آئی اےن پی )امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل میں بشارالاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں، امریکہ کے پاس بشارالاسد پر دباو¿ ڈالنے کے تمام اختیارات موجود ہیں۔واشنگٹن میں میکسیکو اور کینیڈا کے وزرا سے ملاقات کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ آئندہ جنیوا میں ہونے مذاکرات سے واضح ہوجائے گا کہ شام میں جاری خانہ جنگی اور حکومت کی منتقلی کا سیاسی حل موجود ہے یا نہیں۔جان کیری نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بشارالاسد نے مذاکرات میں حکومت کی منتقلی پرنظر ثانی نہیں کی تو انہیں شام کی قیادت کا حق نہیں دیا جائے، جان کیری شام کے تنازعے کے حل کے لیے آئندہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کی سربراہی کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -