اقوام متحدہ نے میانمار میں سیکیورٹی فورسز اور مسلمانوں کے درمیان تصادم کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور مسلمانوں کے درمیان تصادم کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں ۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست رکھین کے گاﺅں میں مسلمانوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جان لیوا تصادم کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ریاست رکھین میں18 ماہ کے دوران بدھووں کے مسلمانوں پر حملوں کے نتیجے میں ایک لاکھ10 ہزار افراد بے دخل ہوئے۔