مغربی کولمبیا میں میئر کے دفتر کے باہر بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک ، 52 زخمی

مغربی کولمبیا میں میئر کے دفتر کے باہر بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک ، 52 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بگوٹا (اے پی پی) مغربی کولمبیا میں میئر کے دفتر کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 52 زخمی ہوگئے،دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق صدر جوآن مینول سانتوس نے دھماکے کی ذمہ داری کولمبیا کے فارک باغیوں پر عائد کی ہے۔ تاہم دوسری جانب باغیوں نے اس حملے میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -