عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دے‘جموںو کشمیر مسلم لیگ
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم لیگ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق حل کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم لیگ کی طرف سے سرینگر میںجاری ایک بیان میںآرمڈفورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کی منسوخی، بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے اور جموںو کشمیر سے فوجی انخلا کا مطالبہ کیاگیا۔
دریں اثناءجموں و کشمیر مسلم لیگ نے پارٹی کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی جلد صحت یابی کے لیے مقبوضہ وادی کے مختلف مقامات پر خصوصی دعائیہ مجالس منعقد کیں۔ ڈاکٹر قاسم فکتو پولیس کی حراست میں سرینگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔