افغانستان میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘ ویلٹ ہنگر ہلفے

افغانستان میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘ ویلٹ ہنگر ہلفے

برلن (اے پی پی)افغانستان سے بین الاقوامی دستوں کے انخلاءسے انسداد بھوک کے لیے کام کرنے والی تنظیم ویلٹ ہنگر ہلفے کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوں گی۔ جرمن تنظیم کے مطابق افغانستان میں ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ویلٹ ہنگر ہلفے کے پراجیکٹ انچارج کلاو¿س لوہمان نے برلن میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان صرف بم دھماکوں، برقعہ اوڑھے ہوئی خواتین، تشدد اور جنگ کا نام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک نے مختلف میدانوں میں بہت ترقی بھی کی ہے اور معاشرے میں مثبت تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔ ویلٹ ہنگر ہلفے نے بتایاکہ نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد سال کے اختتام تک افغانستان کو ترقیاتی کاموں کے لیے رقم فراہم کی جانی چاہیے۔

مزید : عالمی منظر