جدو جہد آزادی کو ہرحال میں اسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا‘فریدہ بہن جی
سرینگر (اے پی پی) جموںو کشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مسئلہ کشمیر کا بہترین حل موجود ہے اور کشمیری اپنی خواہشات کے منافی مسئلے کا حل ہرگزتسلیم نہیں کریں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوںنے عالمی ادارے کی طرف سے تسلیم کیے جانے والے اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود اردیت کے حصول کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے خون سے سینچی گئی جدو جہد آزادی کو ہرحال میں اسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ فریدہ بہن نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کی جدو جہد کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔