چائنا موبائلز نے اپنے صارفین کو ایپل آئی فونز کی فروخت شروع کردی
شنگھائی (اے پی پی) چائنا موبائلز نے اپنے صارفین کو ایپل آئی فونز کی فروخت شروع کردی۔ چائنہ موبائلز کو ملک میں آئی فونز کی فروخت کیلئے چھ سالہ طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔ چین میں چائنہ موبائلز کے760 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں۔چائنا موبائلز اور ایپل کے مابین فورجی ٹیکنالوجی کے حامل آئی فونز کی فروخت کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے نتیجہ میں آئی فونز کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
چائنا موبائلز نے5 سیریز کے آئی فونز کی قیمت چائنا یونی کام کے فونز کے مساوی رکھی ہے۔ جس کے نتیجہ میں لوگوں کی بڑی تعداد آئی فونز خرید رہی ہے۔یاد رہے کہ ایپل کے تیار کردہ آئی فونز اور آئی پیڈز کی چین میں بہت زیادہ مانگ ہے۔