زینتھ نے قیمتوں میں کمی کے بعد اوقات کا رمیں اضافہ کردیا
لاہور(پ ر) زینتھ نے قیمتوں میں کمی کے بعد بڑھتی ہوئی طلب کے باعث صارفین کے پر زور اصرارپر اپنے اوقات کار میں اضافہ کر دیا ہے۔زینتھ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شہر بھر کے 13آﺅٹ لیٹس میں زینتھ کے معزز کرم فرما بڑی تعداد میںاپنی اپنی پسند کا گوشت یعنی فش، بیف، مٹن، چکن خریدنے کے لیے رات دیر تک موجود ہوتے ہیں۔ اس لیے زینتھ نے معزز صارفین کی سہولت کے لیے گوشت کی کم قیمتوں مستقل طور پربرقرار رکھتے ہوئے اوقات کار کو رات ۱۱ بجے تک بڑھا دیا ہے تاکہ صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت مند اور تازہ گوشت زیادہ افراد کی پہنچ میں ہو۔