پھل دارپودوںکوموسمی اثرات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت
سرگودھا(اے پی پی) زرعی ماہرین نے باغبانوںکو پھل دارپودوںکوموسمی اثرات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدایراختیارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین زراعت کے مطابق صداںبہارپودوںمیںآم، لیچی، پاپیتاں، کیلااورکاغذی لیموںو غیرہ سردی اورکورے سے بے حد متاثرہوتے ہیںجس سے پیداواراوراس کی کوالٹی میںخاطرخواہ کمی ہوتی ہے۔ اس لیے پھل دارپودوںکودرجہ حرارت کی زیادتی یا کمی کے مضراثرات سے محفوظ رکھاجائے ۔باغبان دسمبر،جنوری اورفروری کے مہینوںمیںمحتاط رہیں، کم سے کم درجہ حرارت معلوم کرنے کیلئے پانچ فٹ تک کی بلندی پرتھرمامیٹرلگائیں یا تھرمامیٹر4ہیکٹررقبہ کیلئے کافی ہے۔ اگردرجہ حرارت 0.5ڈگری سینٹی گریڈتک گرجائے توکوراپڑنے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ سادہ طریقہ سے بھی کورا پڑنے کے امکانات کا جائز ہ لیاجاسکتا ہے۔ ا س کے لیے ایک چوڑے برتن میں آدھاانچ گہرائی تک پانی ڈال کراسے کھلے کھیت یا باغ میں رکھیں، اگر یہ پانی شام کے و قت جمنے لگے توکوراپڑنے کااحتمال ہوتا ہے ۔