پی آئی ایس ڈی ایم سی کاپنجاب حکومت کو قرض کی واپسی خوش آئند ہے:ایس ایم تنویر

پی آئی ایس ڈی ایم سی کاپنجاب حکومت کو قرض کی واپسی خوش آئند ہے:ایس ایم تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(اے پی پی)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ایس ایم تنویر نے کمپنی کی جانب سے پنجاب حکومت کو ایک ارب تین کروڑ روپے کا قرضہ واپس کرنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔گزشتہ روز انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت نے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے تحت بننے والے اس ادارہ کو صوبہ میں صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بنانے کیلئے 2004میں یہ قرض فراہم کیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا ادارہ اب اپنے پاو¾ں پر کھڑا ہو گیا ہے اور اپنے وسائل سے صوبہ بھر میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس جن میں وہاڑی، بھلوال اور رحیم یار خان شامل ہیںکے تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے ۔ علاوہ ازیں پنجاب اپیرل پارک اور قائد اعظم سولر پارک کے دو بڑے منصوبوں سمیت مجموعی طور پر چار مکمل ہونے والی انڈسٹریل اسٹیٹس اور پانچ نئے منصوبوں پر سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے پہلا منصوبہ جو کہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کیا وہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کا تھا جس کے 70فیصد علاقہ میں کارخانے قائم اور 30ہزار افراد کو براہ راست روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت معرض وجود میں آنے والا پہلا ادارہ ہے جس نے حکومتی قرض واپس کیاجو موجودہ انتظامیہ کی شب و روز کی محنت کا نتیجہ ہے۔

مزید :

کامرس -