جاپانی معیشت میں اقتصادی بحران کے بعد پہلی دفعہ ترقی کے امکانات روشن، تجارتی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گیا

جاپانی معیشت میں اقتصادی بحران کے بعد پہلی دفعہ ترقی کے امکانات روشن، ...

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی حکومت کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاپانی معشیت میں2008ءکے عالمی اقتصادی بحران کے بعد پہلی دفعہ ترقی کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔جاپان کے وزیراعظم شینزوایبے نے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے جامع حکمتعملی مرتب کی ہے جس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں اور جاپان کی معیشت ماہانہ رپورٹ کے مطابق دنیا کی تیسری بڑی معیشت کی ترقی سے لوگوں کی آمدنی اور کاروبار میں سرمایہ کاری کی شرح بڑھی ہے۔ جبکہ ملکی برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔ 2008ءکے عالمی اقتصادی بحران کے نتیجہ میں جاپان کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم وزیراعظم نے اپنی ایک سال کی حکومت کے دوران ملکی معیشت کی شرح ترقی میں اضافہ کیلئے حکمت عملی مرتب کی جس کے نتیجہ میں جاپان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔

مزید : کامرس