2012ءکے دوران یورپی یونین کے ممالک کو6.6 ارب ڈالر کی برآمدات

2012ءکے دوران یورپی یونین کے ممالک کو6.6 ارب ڈالر کی برآمدات

اسلام آباد(این این آئی) 2012ءکے دوران یورپی یونین کے ممالک کو6.6 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے ساتھ باہمی تجارت سے ادائیگیوں کا تواز ن پاکستان کے حق میں ہے اور9 لاکھ ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی۔ اقتصادی ماہرین نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے بعد یورپی ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس سے ادائیگیوں کا توازن پاکستان کے حق میں مزید بڑھ جائے گا جو اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوگا اور اس سے زرمبادلہ کے ملکی ذخائر پر دباﺅ میں بھی کمی واقع ہوگی ۔

مزید : کامرس