بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، منظور وٹو

بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اور پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جس کے بعد لوگ فاقوں تک چلے گئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی‘ ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پوری قوم سراپا احتجاج ہے مسلم لیگ ن کی حکومت بھی اگر ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے ناکام رہی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس حالات کو درست کرنے کی مکمل اہلیت نہیں تمام جماعتوں کو مل کر حالات کی بہتری کے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام بجلی گیس اور مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں انہیں اس عذاب سے نجات دلانا ہو گی۔ پیپلز پارٹی عوام میں مقبول جماعت ہے جو حکومت میں رہے یا اپوزیشن میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا، دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کے عوام بہت پریشان ہےں، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔
 منظور وٹو

مزید :

صفحہ آخر -