گورنر پنجاب کے دورہ پےر محل کی جھلکےاں

گورنر پنجاب کے دورہ پےر محل کی جھلکےاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرمحل (محمد اعظم سے ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تحصیل بار خطاب سے قبل رجانہ فاﺅنڈیشن ہسپتال اور فاﺅنڈیشن پبلک سکول پیرمحل کا دورہ کیا ۔
گورنر کے خطاب سے قبل تلاوت قرآن پاک قاری امتیاز ربانی جبکہ نعت خوانی کے فرائض سمیع اللہ خاں نے ادا کئے۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری جبار جٹ ایڈووکیٹ نے ادا کئے ۔
گورنر پنجاب کی آمد پر ان کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا گیا ۔
گورنر پنجاب کے خطاب کے موقع پر حلقہ سے کوئی بھی رکن قومی و صوبائی اسمبلی موجود نہ تھے۔
گورنر پنجاب نے نیلسن منڈیلا کو اپنی پسندیدہ سیاسی شخصیت قرار دیا ۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بچپن میں گلاب جامن کھانے اور کوکاکولا پینے کیلئے والدہ سے الگ خرچ لیتا۔
میرا بچپن پیرمحل کی گلیوں میں کھیلتے کودتے گزرا۔آج بھی بچپن کے ہم جولی یاد آتے ہیں۔
 آٹھویں کا امتحان پاس کیا تو والدہ سے سائیکل خرید کر دینے کی خواہش ظاہر کی ۔
آخر پر گورنر پنجاب نے تحصیل کورٹس کے قیام کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔اور اپنی جیب سے پانچ لاکھ روپے بطور عطیہ کئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -