خاتون کلر ک کا ریلوے افسرپر بد ا خلا قی کاالزام،وفاقی وزیرکا تحقیقات کا حکم
لاہور(سٹا ف رپورٹر)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے مغلپورہ ریلوے ورکشاپس ڈویژن کی خاتون جونیئر ہیڈ کلر ک کی طرف سے ریلوے افسرپر بداخلا قی کاالزام لگانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اس ضمن میں گریڈ 21کے تین افسروں پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اس معاملے کی گہراتی تک جاکر تحقیقات کرے گی اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو رپورٹ کرے گی۔بتایا گیا کہ ایک خاتون ن جو مغلپور ہ ورکشاپس ڈویژن میں جونیئر ہیڈکلرک ہے اور آئے روز کسی نہ کسی افسر پر زیادتی کا الزام لگاتی ہے جس کے پیش نظر ریلوے افسروں کی بدنامی میں اضافہ ہورہا ہے تاہم وفاقی وزیر ریلوے نے گزشتہ روز ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل جنرل منیجر انفرسٹرکچرمحمد خالد ہونگے ۔اس کے رکن ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک جاوید انور بوبک اور ڈی آئی جی منیر احمد چشتی ہیں۔انکوائر ی کمیٹی آئندہ چند روز میں خاتون کی جانب سے ریلوے افسر پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرے گی ۔اور وفاقی وزیر ریلوے کو رپورٹ پیش کرے گی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خاتون نے اسی ریلوے افسر پر الزام لگایا تھا کہ اس نے میرے ساتھ جبرا بد ا خلا قی کی ہے مگر جب انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس سید ابن حسین کی ہدایت پر ڈی آئی جی ریلوے پولیس منیر احمد چشتی اور ایس پی شارق خان نے تحقیقات کیںتو معلوم ہوا کہ دونوں نے شادی کررکھی ہے لیکن ان دونوں میں اختلافات کے پیش نظر ڈی آئی جی ریلوے پولیس اور ایس پی ریلوے پولیس کی موجودگی میں ریلوے افسر نے خاتون کو طلاق دے دی تھی اور اسے حق مہر بھی دلوا دیا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ آپس کے اختلافات سے ادارے کی بدنامی پر وفاقی وزیر ریلوے نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف محکمانہ سخت اقدام اٹھایا جائے گا ۔
خاتون کلر ک