خوشحال خان خٹک ٹرین دھماکہ،ٹریک مرمت کے بعد آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)خوشخال خان خٹک ٹرین دھماکہ سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک مرمت کے بعد بحال کر کے دوبارہ ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے دوسری جانب حادثہ کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی تین افسرا ن پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم نے گذشتہ روز بم دھماکے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں اور انکوائری ٹیم نے دھماکہ کے زخمیوں کے بیانات قلمبند کئے ہیں تحقیقاتی ٹیم دھماکہ کے بارے میں اپنی رپورٹ چار روز میں اپنی رپور ٹ پیش کرے گی ۔
ٹریک مرمت