مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے اعتراف پر نواز شریف کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملی،شیخ رشید

مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے اعتراف پر نواز شریف کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملی،شیخ ...

 راولپنڈی (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے جی سی یونیورسٹی لاہور کی جانب سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پی ایچ ڈیکی اعزازی ڈگری دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی مہنگائی، غربت، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل میں سرجری کے اعتراف میں وزیراعظم میاں نواز شریف کو مفت کی پی ایچ ڈی کی ڈگری مل گئی ہے۔ گزشتہ روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام مہنگائی، غربت ، بے روزگاری ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور عوام کی سرجری کرنے پر اپنے ہی وزیر اعظم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نواز رہی ہے۔

                  شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر