پاکستان کا شراب نوشی کرنے والے ممالک میں 35 واں نمبر
لندن( اے این این) برطانوی کمپنی کی جانب سے شراب نوشی کے حوالے سے دنیا کے 37 ممالک میں ایک سروے کیا گیا جس میں پاکستان کا نمبر 35 واں ہے تاہم بعض ایسے ممالک کو اس میں شامل نہیں کیا گیا جہاں مے نوشی کثرت سے کی جاتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کا بین االاقوامی طور پر مختلف موضوعات پر اعداد و شمار اکٹھے کرنے والے ادارے یورو مانیٹر کے حوالے سے کہنا ہے کہ برصغیر کے لوگ دنیا بھر میں تیار ہونے والی شراب میں سے تقریبا 50 فیصد پی جاتے ہیں اس لحاظ سے دنیا میں سب سے زیادہ شراب بھارت میں پی جاتی ہے لیکن اگر آبادی اور مقدار کے تناظر میں دیکھا جائے تو دنیا کا سب سے شرابی ملک فرانس ہے جہاں ہر شخص سالانہ 2.15 لیٹر شراب پیتا ہے۔اسی طرح یوراگوئے میں 1.77 لیٹر اور امریکا میں 1.41 لیٹر فی کس سالانہ شراب پی جاتی ہے، متحدہ عرب امارات عالمی درجہ بندی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے جہاں آبادی کے تناسب کے لحاظ سے ہر شخص اوسطا 1.27 لیٹر فی کس شراب پیتا ہے، بھارت کا نواں نمبر ہے جہاں اوسطا ہر شخص سالانہ بنیادوں پر 1.24 لیٹر پی جاتا ہے، اس فہرست میں پاکستان کا 35واں نمبر ہے اور پاکستانی 0.04 لیٹر فی کس شراب پیتے ہیں جبکہ چین میں 0.02 لیٹر فی کس شراب پی جاتی ہے۔
پاکستان شراب