سالہ طالبعلم کو زہریلی شراب پلا کر ہلاک کر دیا گیا
20
لاہور(کرائم سےل)فےکٹری اےرےا مےں اےف اے کے طالب علم20 سالہ عبید کو دوستوں نے زہریلی شراب پلاکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولےس 36 گھنٹے گزرجانے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری مےں ناکام ہے۔ بتاےاگےا ہے کہ فاروق کالونی والٹن روڈ کے رہائشی محنت کش اکرم کا 20 سالہ عبید اےف اے کا طالب علم تھا ،وہ جمعتہ المبارک کی رات اےک دوست غلام سرور کو ملنے گےاتو وہاں سے دوستوں نے اسے زہرےلی شراب پلادی،جس کے باعث اس کی حالت غےر ہوگئی ۔زہرےلی شراب سے دودوست بھی بہوش ہوگئے ،20 سالہ عبےد کی حالت سنبھل نہ سکی اور اسے دوست بے ہوشی کی حالت مےں چھوڑ کر فرار ہوگئے ،جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔پولےس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کرکے مقدمہ درج کرلےا ہے ،تاہم پولےس تاحال ملزمان کو گرفتار نہےں کرسکی ہے۔