ایڈیشنل سیشن جج نے جوڈیشل انکوائری میں سبزہ زار پولیس مقابلے کو اصلی قرار دے دیا

ایڈیشنل سیشن جج نے جوڈیشل انکوائری میں سبزہ زار پولیس مقابلے کو اصلی قرار دے ...

لاہور (نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج نے جوڈیشل انکوائری میں سبزہ زار پولیس مقابلے کو اصلی قرار دے دیا ہے۔ فاضل جج نے اعلی عدالت کی ہدایات پر ہونے والی جوڈیشل انکوائری مکمل کرکے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے مذکورہ مقابلے میں نوجوان عتیق کی ہلاکت کسی پیشگی منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوئی تھی بلکہ وہ موقع پر ہی ایک اتفاقیہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا ۔

مزید : علاقائی