قادیانی عبادت گاہ پر حملہ کیس کی سماعت وکلاءکی ہڑتال کے باعث ملتوی کردی گئی
لاہور (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قادیانی عبادت گاہ پر حملہ کیس کی سماعت وکلاءکی ہڑتال کے باعث 25جنوری تک ملتوی کردی ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں واقع قادیانی عبادت گاہ پر 2010ءکو مبینہ دہشت گردوں نے حملہ کر کے بیسیوں افراد کو ہلاک جبکہ پچاس سے زائد کو زخمی کر دیا جس پر قادیانی جماعت کے رضا کاروں نے موقع سے دو مشتبہ افراد معاویہ عرف معاذ اور عبداللہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں بھجوا دیا ۔