شادی سے منع کرنے پر 3بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
جلالپورجٹاں(نامہ نگار)دوسری شادی سے ممنع کرنے پر 3بچوں کی ماں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیل کے مطابق محلہ جوگی پورہ میں شادی شدہ خاتون3بچوں کی ماں شنانہ شاہین کو سر اور چھاتی میں گولیاں ماری گئیں پولیس نے اطلار ملنے موقع پر پہنچ کر شبانہ کو زخمی حالت میں ہسپتال جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور راستے میں ہی جابحق ہو گئی صدر پولیس نے مقتولہ کے کزن کاشف کی رپورٹ پر مقتولہ کے شوہر ندیم اور اکرم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیامدعی کاشف نے بتایا کہ مقتولہ تین بچوں کی ماں ہے اور اسکا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر اسکی بیوی اسے منع کر تی تھی مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔