ڈسکہ:دو گینگز کے 7ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار ،3ڈاکو فرار
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)واردات کی نیت سے چھپے دو گینگوں کے 7ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ3ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب تفصیل کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقہ ملکے پل کے قریب غلام مرتضی ،فیصل ،علیم ،چاند بیگ اور ایک نامعلوم مسلح ڈاکو جبکہ پل پنڈوریاں کے قریب امتیاز علی ،خرم بٹ ،محمد عثمان اور 2نامعلوم مسلح ڈاکو وارداتوں کی نیت سے چھپے ہو ئے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر موترہ پولیس نے الگ الگ کاروائی کر تے ہوئے چھاپے مار تے ہو ئے دونوں کارووائیوں میں7ڈاکوﺅں غلام مرتضی ،فیصل ،علیم ،چاند بیگ ، امتیاز علی ،خرم بٹ ،محمد عثمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ تین نامعلوم ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے موقع سے فرار ہو گئے موترہ پولیس الگ الگ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔