امریکی ڈاکٹر کے اغوا کے مقدمے کی سماعت25جنوری تک ملتوی

امریکی ڈاکٹر کے اغوا کے مقدمے کی سماعت25جنوری تک ملتوی

 لاہور (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امتیاز حسین نے امریکی ڈاکٹر کے اغوا کے مقدمے کی سماعت وکلاءکی ہڑتال کے باعث25جنوری تک ملتوی کردی ۔ استغاثہ کے مطابق ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ملزم سیف الرحمان اور حافظ عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا جس میں ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکن ڈاکٹر وارس سٹائن کو اغوا ءکر کے اس کی رہائی کے لئے اپنے ساتھی گرفتار طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : علاقائی