ڈی پی او کی ہداےت پرجرائم پےشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن

ڈی پی او کی ہداےت پرجرائم پےشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرننکانہ عبد الغفار قےصرانی کی ہداےت پرجرائم پےشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ضلع بھر مےں منشیا ت فروشوں، چوروں، ڈکےتوں،رسہ گیروں،ناجائزاسلحہ رکھنے والوںاورریکارڈ ےافتہ اشخاص کی گرفتاری کے لےے ضلع کے تمام تھانہ جات مےں سپےشل ٹےمےں تشکیل دے کر جرائم پےشہ عناصر کے ٹھکانوں پر رےڈ کئے گئے ۔ دوران رےڈ کل 79اشخاص گرفتارکر لےے گئے ہےں ۔اور تھانہ صدرشاہکوٹ کے کانسٹےبل خالد محمود کو منشےات فروشوں کی پشت پناہی کرنے اور ان کا ساتھ دےنے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لےا گےا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرننکانہ عبد الغفار قےصرانی کی ہداےت پرجرائم پےشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ضلع بھر مےں منشیا ت فروشوں،چوروں،ڈکےتوں،رسہ گیروں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورریکارڈ ےافتہ اشخاص کی گرفتاری کا عمل جاری ہے ضلعی پولیس ننکانہ نے کل79افراد کو گرفتار کےا جن مےںتھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے 10منشےات فروش،تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے 3منشےات فروش ،1چور اور 5ریکارڈ ےافتہ ،تھانہ واربرٹن پولیس نے 1منشےات فروش اور 4ریکارڈ ےافتہ،تھانہ بڑاگھر پولیس نے 1منشےات فروش 3ریکارڈ ےافتہ،تھانہ سےد والہ پولیس نے 1اسلحہ فروش،6ڈکےت 1منشےات فروش، 3ریکارڈ ےافتہ،تھانہ مانگتانوالہ پولیس نے1چور،5منشےات فروش،1رسہ گیر،2مویشی چوراور 2ریکارڈ ےافتہ،تھانہ فےض آباد پولیس نے 2مویشی چوراور5منشیات فروش،تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے 2منشیات فروش،تھانہ صدرسانگلہ ہل پولیس نے4منشیات فروش اور 2ریکارڈ ےافتہ، تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے 7منشیات فروشواور 2ریکارڈ ےافتہ،تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے 2منشیات فروش،1مویشی چور 3ریکارڈ ےافتہ ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید : علاقائی