حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے،سرفراز نیازی

حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے،سرفراز نیازی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بدنیتی،بدعنوانی اورکوتاہ اندیشی نے پاکستان کوبحرانستان بنادیا جو حکومت امریکہ کو ناراض نہیں کرسکتی وہ طالبان کو مذاکرات کیلئے کس طرح راضی کرے گی پرویزمشرف کے دورآمریت میں توانائی بحران جبکہ آصف زرداری کے دورمیں معاشی بحران شروع ہواتھا جس کے نتیجہ میںملک اندھیروں میں ڈوب گیاتھا جبکہ نوازشریف حکومت نے لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھاتے ہوئے صارفین سے گیس بھی چھین لی اورگھروں کے چولہے تک بجھادیے اب بیچارے بچے ناشتہ کئے بغیرسکول جانے پرمجبورہیںمینار پاکستان میں ٹینٹ آفس کا ڈھونگ رچانے اور فیروزپور روڈپر لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنے والے وزیراعلیٰ شہبازشریف بتائیں بجلی بحران ختم نہ ہونے پرانہوں نے اب تک اپنانام تبدیل کیوں نہیں کیاآئینی طورپرمیاں شہبازشریف کے پاس پنجاب کی وزارت اعلیٰ کامنصب ہے مگر وہ وفاقی وزیربجلی خواجہ آصف کے اختیارات استعمال کررہے ہیں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ آئین کی رو سے توانائی بحران پر پالیسی بیان دینے یاغیرملکی نجی کمپنیوں کے ساتھ توانائی کی پیدوارسے متعلق معاہدے کرنے کی اتھارٹی نہیں رکھتے آج تک کسی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی آئین شکنی کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیاانہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص معاشی ترجیحات اورعاقبت نااندیشانہ اصلاحات کے نتیجہ میں آج پاکستان پوری طرح آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1