ٹرین آپریشن بحال یا ہڑتال سمپارس کیطرف سے اعلان سوموار کوکئے جانے کا امکان

ٹرین آپریشن بحال یا ہڑتال سمپارس کیطرف سے اعلان سوموار کوکئے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹا ف رپورٹر)ریلوے اسٹیشن ماسٹر زکی تنظیم سمپارس یونین کی جانب سے ٹرین آپریشن بحال رکھنے یا ہڑتال پر جانے کے لائحہ عمل کا اعلان سوموار کے روز کئے جانے کا امکان ہے تاہم سمپارس یونین کے جائز مطالبات کے حق میں ہر قسم کے اقدام کی حمایت میں ریلوے پریم یونین سی بی اے میدان میں نکل آئی ہے انہوں نے بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے پریم یونین سی بی اے لاہور ڈویژن کے صدر علی مردان نے کہا ہے کہ ریلوے پریم یونین سی بی اے سمپارس کے جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتی ہے ان کے ہر اقدام کی حمایت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر سمپارس یونین کے ٹرین آپریشن معطل کیا تو اس اقدام کی بھی مخالفت نہیں جائے گی بلکہ ان کی حمایت میں میدان میں نکلیں گے ۔